ابنا: ایرانی بحریہ نے اپنے دو بحری جہازوں پر مشتمل اپنا ایک دستہ روس کی بندرگاہ استرخان کی جانب روانہ کیا ہے۔ اس بحری بیڑے کے بھیجنے کا مقصد روس اور ایران کے مابین تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ بحری بیڑے میں شامل دو میزاییل بردار جہاز ہیں جنہیں ۲۰۰۳ اور ۲۰۰۶ میں ایرانی بحریہ کے حوالے کیا گیا تھا۔
ریئر ایڈمرل سیاوش جراح کے مطابق یہ بحری بیڑہ بھیجے جانے کا مقصد ایرانی بحریہ کے جوانوں کا روس میں موجود مختلف فوجی اور بحریہ سے مربوط مقامات کا دورہ اور روس کے مختلف اعلی افسران سے ملاقات کرنا ہے۔
.......
/169